تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

8 ماہ قبل کھو جانے والا فون مالک تک کیسے پہنچا؟ ناقابل یقین واقعہ

بیجنگ: چینی شہری کو 8 ماہ بعد اپنا وہ فون بالکل صحیح سلامت واپس مل گیا جو وہ دریا کنارے بھول کر آگئے تھے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لیو عرف ژوہو نامی چینی شہری 8 ماہ قبل اپنا موبائل دریا کنارے بھول گئے تھے انہیں چند روز قبل اپنا گمشدہ فون بالکل صحیح سلامت واپس ملا۔

لیو کے مطابق وہ گزشتہ برس ستمبر میں شکار پر گئے تھے اور واپسی پر اپنا موبائل وہیں بھول کر آگئے تھے، انہیں مئی میں ایک مچھیرے کی کال موصول ہوئی۔ ژوہو کے مطابق اُس نے موبائل جس مقام پر چھوڑا یہ اُسے وہی سے ملا، چارجنگ کے بعد فون بالکل ٹھیک کام کررہا ہے اور اب وہ اسے باقاعدگی سے استعمال کررہاہے۔

مزید پڑھیں: 47 سال بعد ملنے والی گمشدہ انگوٹھی کا انوکھا احوال

ژوہو کے مطابق مچھیرے کو میرے فون کے ساتھ کارڈ بھی ملا جس پر نمبر درج تھا، اُس نے معلوم کرنے کے لیے کال کی اور بتایا کہ دریا کنارے سے اُسے ایک موبائل فون ملا ہے۔

لیو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فون کے بارے میں سوچنا تک چھوڑ دیا تھا مگر ایسے میں مچھیرے کی کال نے انہیں ایک عجیب سی مسرت کا احساس دلایا۔

Comments

- Advertisement -