چین میں سیاح 130 فٹ بلندی پر سیلفی لینے کے دوران گر کر بھی معجزانہ طور پر بچ گیا۔
دی سن کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے شہر گوانگان میں ہوائنگ ماؤنٹین پر پیش آیا جہاں سیاح فون تھامے پہاڑ کے کنارے پر چل رہا ہے۔ وہ پتھروں پر اپنے قدموں کو چیک کرتا دکھائی دیتا ہے اور پھر تصویر لینے کے لیے مڑتا ہے۔
کچھ ہی لمحوں بعد اس کا بیلنس آؤٹ ہوتا ہے اور نیچے گر جاتا ہے۔
مقامی رپورٹس کے مطابق یہ شخص تقریباً 15 میٹر تک جنگل کے علاقے میں گرا تھا اور حیران کن طور پر اسے شدید زخم نہیں آئے۔
یہ پڑھیں: نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پل سے دریائے ستلج میں گرگیا
سیاح نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ چٹائیں گریں تو میں نے سوچا کہ مر جاؤں گا، زندہ رہنا بہت اچھا ہے میں اب اچھی طرح سے جیوں گا۔
پارک کے ترجمان نے کہا کہ انہیں علاقے کے اندر کسی زائرین کے چٹان سے گرنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
سیاحوں کو ترجمان کی جانب سے یہ بھی یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ پیدل سفر کے دوران قدرتی علاقے کے ضوابط کی پابندی رکیں اور بند یا خطرناک علاقوں میں داخل نہ ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


