تازہ ترین

نوجوان نے سیلفی کےلیے جان دے دی

بنکاک : پُر خطر جہگوں پر سیلفی لینے کے شوق نے 30 سالہ سیاح کو موت کے منہ میں پہنچا دیا, بستین پالمیئر سیلفی کے دوران 260 فٹ بلند سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں 30 سالہ فرانسیسی سیاح وارننگ کو نظرانداز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی مقام کوہ سموئی ست گرنے والے آبشار نامیونگ پر سیلفی لینے کی کوشش میں توازن قائم نہیں رکھ سکا اور نیچے گر کر ہلاک ہوگیا۔

سیلفی کے شوق میں اپنی جان گنوانے والے شخص کے دوست نے بتایا کہ پالمیئر 260 فٹ بلند آبشار پر رسی کے ذریعے اوپر چڑھ رہا کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث سلپ ہوکر نیچے گرا اور ہلاک ہوگیا۔

فرانسیسی سیاح نے بتایا کہ یہ مقام پر جولائی میں ایک ہسپانوی سیاح بھی سیلفی کے شوق میں لقمہ اجل بنا تھا۔

سیاح کے دوست کا کہنا تھا کہ ہم لوگ آبشار کے ٹاپ پر پہنچ چکے تھے لیکن پالمیئر چاہتا تھا کہ مزید اوپر جائے اور وہ کوہ سموئی کے ممنوعہ علاقے میں چلا گیا جہاں جانا منع ہے۔

خیال رہے کہ اسی مقام پر رواں برس جولائی میں ڈیوڈ نامی ہسپانوی سیاح بھی سیلفی لینے کے شوق میں ہلاک ہوا تھا۔

شارک حملوں سے زیادہ اموات سیلفی کے شوق میں ہوئیں، رپورٹ

جرمن نشریاتی ادارے نے رواں برس اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ  شارک حملوں سے زیادہ افراد سیلفی کے شوق میں ہلاک ہوتے ہیں، اکتوبر 2011 سے نومبر 2017 تک کے درمیانی عرصے میں کم از کم 259 افراد سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہوئے جب کہ اسی عرصے کے دوران خطرناک ترین قرار دی جانے والی شارک مچھلی کے حملے میں صرف 50 افراد نے اپنی زندگیوں کی بازی ہاری تھی۔

Comments

- Advertisement -