تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

چترال : مارخور کو گولی مارنے والے سیاح کیخلاف مقدمہ درج

چترال ٹاؤن کے نواحی علاقہ توشی کنزر وینسی میں نامعلوم سیاح نے مادہ مارخور کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا، مارخور کو دریا سے نکال کر ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم کی تلاش کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر چترال میں سیاح کی فائرنگ سے ایک 6 سالہ مادہ مارخور شدید زخمی ہوگئی، ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا مارخور گرم چشمہ روڈ کے دریا میں جاگرا جس کو بہت مشکل سے پانی سے نکالا گیا۔

مادہ مار خور کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ویٹرنری اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق مارخور مادہ ہے اور سیاح کی اس حرکت سے اس مادہ کے دو بچے بے آسرا ہوگئے ہیں۔

ڈی ایف او وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم سیاح موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم سیاح کے خلاف تھانہ چترا ل میں مقدمہ درج کرایا دیا گیا ہے اورا س کی گاڑی کا نمبر بھی ٹریس کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایف او نے مزید کہا ہے کہ سیاح کو گرفتار کرنے کے لئے چترال کے تمام تھانوں کی پولیس کو مطلع کردیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لارہے ہیں۔

یاد رہے کہ مذکورہ کنزروینسی میں ایک مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا پرمٹ لیا جاتا ہے جبکہ اس زخمی مارخور کے مرنے کی صورت میں کمیونٹی اور محکمے کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

Comments

- Advertisement -