تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برطانیہ: اسپیکر نے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی لگا دی

لندن : برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر لنڈسے ہوئیل نے کرونا وائرس کے پیش نظر شہریوں کے بلا ضرورت پارلیمنٹ میں داخلہ بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کوویڈ 19 نے دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں اپنے پنجے گاڑ دئیے ہیں، کرونا وائرس کے پیش نظر برطانوی پارلیمنٹ میں شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

اسپیکر کا کہنا ہے کہ 70 سال سے زائد عمر کے ممبران پارلیمنٹ ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کریں، اسپیکر لنڈسے ہوئیل کی جانب سے امراض کا شکار ممبران پارلیمنٹ کو بھی احتیاط کرنے کی ہدایت گئی ہیں۔

لنڈسے ہوئیل نے کہا کہ جمعرات سے برطانوی پارلیمنٹ کی پبلک گیلری بھی بند کردی جائے گی، جبکہ معمر، بیمار ممبران پارلیمنٹ اجتماعات سے بھی دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

لنڈسے ہوئیل نے کہا کہ ممبران مہمانوں کو پارلیمنٹ میں لانے سے گریز کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ سمیت پورے یورپ کو کورونا وائرس سے ہوٹلنگ کی صنعت میں لاکھوں یورو کا نقصان ہوچکا ہے، عالمی سطح پر کرونا وائرس سے ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

برطانیہ میں کرونا وائرس پنجے گاڑھنا شروع، ایمرجنسی نافذ ہونے کا امکان

مزید پڑھیں : کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے یورپ میں ہنگامی حالت نافذ

چین میں، جہاں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا، ہلاکتوں اور نئے مریضوں میں بتدریج کمی آتی جا رہی ہے، اب تک چین میں 3,226 سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 79,881 سے زائد ہوچکی ہے تاہم اب بھی 3,226 چینی شہریوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -