ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح مری پہنچ گے

اشتہار

حیرت انگیز

مری : برفباری سے لطف اندوز ہونے کےلیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کے خوبصورت ترین مقام کوہ مری کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی مری کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، برفباری کے باعث جی پی او چوک، جھیگا گلی اور گرد و نواح میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متعدد ایمبولینسز بھی ٹریفک جام میں پھنس چکی ہیں لیکن ٹریفک وارڈن غائب ہیں۔

کوہ مری پر سیر و تفریح میں مشغول سیاحوں کی جانب سے ایس او پیز کی شدید خلاف ورزیاں کی جاری ہیں جس کے باعث سیاحوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں