کے جی ایف اسٹار یش کی نئی فلم ’ٹاکسک‘ کے ٹیزر میں متنازع منظر فلمانے والی اداکارہ نے شدید تنقید کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔
یش کی فلم ’ٹاکسک‘ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا جس میں برازیلین ماڈل اور اداکارہ بیٹریز ٹاؤ فنباخ کے یش کے ساتھ متنازع منظر پر لوگوں نے شدید ردعمل دیا۔
ٹیزر میں قبرستان کے باہر کار میں اداکار کا ہیروئن کے ساتھ متنازع منظر فلمایا گیا جس نے تنازع کو جنم دیا۔
یہ پڑھیں: یش کی ’ٹاکسک‘ میں رکمنی وسنت کی پہلی جھلک وائرل
تنقید کے بعد برازیلین ماڈل بیٹریز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی بند کردیا اور ان کے اکاؤنٹ پر پیغام ظاہر ہورہا ہے کہ پروفائل دستیاب نہیں۔
ہدایت کارہ گیتو موہن داس نے انسٹاگرام پر اداکارہ بیٹریز ٹاؤفنباخ کا تعارف کرایا تھا۔
واضح رہے کہ فلم ’ٹاکسک‘ میں فلم میں یش مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور ان کے ساتھ کیارا اڈوانی، نین تارا، ہما قریشی، رکمنی وسنتھ اور تارا ستاریا بھی شامل ہیں جو 19 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


