ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

وزیر آباد : زہریلی شراب پینے سے 2 نوجوان جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرآباد : مبینہ زہریلی شراب پینے سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے ، نوجوان شراب نوشی کے ساتھ آئس کے نشے میں بھی مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں مبینہ زہریلی شراب پینے سے دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت علی بٹ اور بلال شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں نوجوان شراب نوشی کے ساتھ آئس کے نشے میں بھی مبتلا تھے۔

واقعے کے بعد علی بٹ مردہ حالت میں ملا جبکہ بلال کی حالت بگڑنے پر اہل خانہ نے اسے اہل خانہ اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کی اموات نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہلاک علی بٹ کے لواحقین نے ریلوے پولیس پر نوجوان پر تشدد کے الزامات بھی عائد کر دیے ہیں تاہم ایک نوجوان کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا جبکہ بلال کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں