بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

زہریلی گیس کے اخراج سے 37 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نائیجیریا میں کان سے زہریلی گیس کے اخراج سے 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وسطی نائیجیریا میں ایک کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 26 دیگر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس ترجمان الفریڈ الابو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ منگل کی علی الصبح کمپانی زوراک کمیونٹی میں پیش آیا، جو پلیٹیو ریاست کے واس علاقے میں واقع ہے۔

کراچی : سولجر بازار میں گیس لیکج دھماکے سے رہائشی عمارت گرگئی ، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

انہوں نے کہا، "ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کان کن لیڈ آکسائیڈ اور دیگر متعلقہ گیسوں جیسے سلفر اور کاربن مونو آکسائیڈ کے اچانک خارج ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں جو کہ انسانوں کے لیے زہریلے ہیں، خاص طور پر محدود یا ناقص ہوادار ماحول میں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کو ان کے مذہبی طریقوں کے مطابق تدفین کے لیے سپرد کر دی گئی ہیں۔

حکومت نے کان کنی کی جگہ کو بند کر دیا ہے اور گیس لیک ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔

نائجیریا کے ٹھوس معدنیات کی ترقی کے وزیر ڈیل الیک نے ایک بیان میں کہا کہ کان کن اخراج کی زہریلی نوعیت سے لاعلم تھے اور انہوں نے اپنا کام جاری رکھا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں