تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹنڈومحمد خان میں زہریلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک

حیدرآباد: ٹنڈومحمدخان میں زہریلی شراب پینےسے اکیس افرادہلاک ہوگئے جبکہ بیس سے زیادہ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے ٹنڈومحمدخان کےعلاقے کریم آبادمیں دیسی زہریلی شراب پینے سے متعددافراد بے ہوش ہوگئے جنہیں حیدرآباد اور ٹنڈومحمدخان کے اسپتالوں میں منتقل کیاگیا جبکہ بیس سے زیادہ افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے کے ایس ایچ او قادربخش بہرانی کو معطل کردیاہے۔

متاثرین کے ورثاسراپااحتجاج ہیں، انہوں نے پولیس پرزہریلی شراب فروخت کرنے والوں کی سرپرستی کاالزام عائد کیاہے۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے میں چھاپے مار کر شراب فروخت کرنےکے الزام میں دو افراد کوحراست میں لے لیاہے۔

Comments

- Advertisement -