جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

پروٹین سپلیمنٹس سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کنزیومر رپورٹس کی تازہ تحقیق میں ایک چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ متعدد پروٹین پاؤڈرز اور شیکز میں لیڈ اور دیگر بھاری دھاتوں کی خطرناک مقدار موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 23 مصنوعات میں سے دو تہائی میں لیڈ کی سطح روزانہ کی محفوظ حد سے تجاوز کر گئی، جبکہ بعض میں یہ 10 گنا تک زیادہ پائی گئی۔

Naked Nutrition اور Huel کے پلانٹ بیسڈ پاؤڈرز میں سب سے زیادہ آلودگی پائی گئی، جبکہ Owyn اور Transparent Labs کے شیکز کو سب سے محفوظ قرار دیا گیا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پروٹین سپلیمنٹس کا طویل المدتی استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

پروٹین کی کمی سے صحت کو کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے؟

پروٹین ہماری خوراک کا ایک بہت اہم حصہ ہے۔ کاربوہائیڈریٹس اور چکنائیوں کے ساتھ یہ ایک ضروری میکرو نیوٹرینٹ ہے، مطلب یہ ہے کہ اگر ہم مستقل پروٹین کا استعمال نہیں کرتے ہیں تو ہم صحت مند زندگی نہیں گزار سکیں گے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر غذائیت حنا انیس نے بتایا کہ انسان کو دالیں ہو یا گوشت دونوں صورتوں میں پروٹین کی ضرورت ہے۔

پروٹین کی کمی اس وقت ہوتی ہے جب اس کی مقدار آپ کے جسم کی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ غذائی اجزاء پروٹین کی طرح اہم ہوتے ہیں پروٹین آپ کے پٹھوں، جلد، انزائم اور ہارمونز کی عمارت کی اینٹ ہے اور یہ جسم کے تمام ٹشوز میں ایک لازمی کردار ادا کرتا ہے۔

گھریلو باغبانی : سبزیاں اگانے کے آسان طریقے کون سے ہیں؟ ویڈیو رپورٹ

حنا انیس نے بتایا کہ ہر انسان کی پروٹین کی ایک جیسی ضرورت نہیں ہوتی ہے یہ جسم کا وزن پٹھوں کی کمیت، جسمانی سرگرمی اور عمر سمیت بہت سے عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پروٹین کا زیادہ استعمال گردوں کی بیماریوں اور کام کے دوران جلد تھکاوٹ کا باعث بھی بنتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں