ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار یش کی ایکشن فلم ’ٹاکسک‘ سے متعلق پروڈیوسر نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یش اسٹارر ’ٹاکسک‘ 26 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ پروڈیوسر وینکٹ نارائن کا دعویٰ ہے کہ شائقین سنیما گھروں میں فلم کو بے حد پسند کریں گے۔
پروڈیوسر وینکٹ کے نارائن نے کہا کہ ٹاکسک کا پیمانہ الگ ہے، اس کی شان و شوکت مختلف ہے اور کہانی بیان کرنے کا انداز بہت ہی منفرد ہے۔ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ ایک بار جب شائقین سینما گھروں میں اس کا تجربہ کریں گے تو وہ اسے پسند کریں گے اور جو کچھ ہم نے پیش کیا ہے اس کی تعریف کریں گے۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
واضح رہے کہ ٹاکسک کی ہدایت کاری کے فرائض گیتو موہنداس نے انجام دیے ہیں۔
فلم میں نین تارا، کیارا ایڈوانی، تارا ستاریا، ہما قریشی، اور رکمنی وسنت اہم کرداروں میں نظر آئیں گی جبکہ دیگر کاسٹ میں اکشے اوبرائے، سدیو نائر، امیت تیواری اور کئی دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔
ٹاکسک کو کنڑ اور انگریزی ورژن کے علاوہ ملیالم، تلگو، ہندی اور تامل زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔


