ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

یش کی ’ٹاکسک‘ میں رکمنی وسنت کی پہلی جھلک وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کے جی ایف اسٹار یش کی ’ٹاکسک‘ میں اداکارہ رکمنی وسنت کی پہلی جھلک وائرل ہوگئی۔

ساؤتھ کے سپر اسٹار یش کی فلم ’ٹاکسک‘ کی ریلیز مارچ میں متوقع ہے جبکہ فلم کے ٹیزر نے پہلے ہی یش کے مداحوں کی بے چینی بڑھا دی ہے۔

ٹاکسک میں معروف اداکاراؤں کی پہلی جھلک سامنے آرہی ہیں، تارا ستیرا کی پہلی جھلک حال ہی میں سامنے آئی جبکہ کیارا ایڈوانی، ہما قریشی اور نین تارا کے پوسٹرز پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

اب ٹاکسک کے میکرز نے اداکارہ رکمنی وسنت کی پہلی جھلک جاری کی ہے۔

گیتو موہن داس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ٹاکسک میں رکمنی وسنت کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں وہ گلیمرس انداز میں چلتی ہوئی آتی ہیں جبکہ ان کے کردار کا نام ’میلیسا‘ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yash (@thenameisyash)

فلم کی شوٹنگ کنڑ اور انگریزی زبانوں میں کی گئی ہے لیکن اسے ہندی، تیلگو، تامل، ملیالم اور کئی دیگر زبانوں میں ڈب کیا جائے گا۔

ٹاکسک 19 مارچ 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی لیکن رنویر سنگھ کی فلم دھریندر 2، بھی اسی دن ریلیز ہوگی اور دھریندر 2 اور ٹاکسک میں 2026 کا اب تک کا سب سے بڑا تصادم متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں