لاہور: گریٹر اقبال پارک سے ملنے والے لاوارث چاربچوں کے ورثاء کا سراغ لگا کر والد کے حوالے کرادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک سے ملنے والے لاوارث چاربچوں کے ورثاء کا سراغ لگا لیا گیا۔
سیف سٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ نمبر پر بچوں کے والد نے رابطہ کیا، والد سے بچوں کی تصدیق کی اور متعلقہ پولیس آفیسر سے رابطہ کیا۔
سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے ملنے والے 4 بچوں کوباپ سے ملوایااور پولیس نے تصدیق کے بعد بچوں کو والد کے حوالے کردیا۔
شوہرنے بتایا کہ بیوی ابھی تک گھر واپس نہیں آئی، میری بیوی پرجنات کا سایہ ہے، بچوں کو چھوڑ کر وہ خود بھی لاپتہ ہوگئی ہے۔
سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بچوں کی ماں کی تلاش جاری ہے، سیف سٹی اب تک چھ ہزار سے زائد افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔
مزید پڑھیں : لاہور: ماں اپنے 4 کمسن بچوں کو پارک میں چھوڑ گئی
یاد رہے 27 مئی کو ایک ماں پارک کے نزدیک 4 کمسن بچوں کو چھوڑکر چلی گئی تھی، بچوں میں 3بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔
بچے لاوارث سڑک پڑے رہے، مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی، سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ، بیٹے کی عمر 3 سے 4 سال کے درمیان تھی۔
لاوارث بیٹے نے پولیس نے بتایا تھا کہ والد والدہ کو مارتے تھے تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سے والدہ کی تلاش شروع کی تھی۔