گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔
میانوالی: صوبہ پنجاب کے علاقے میانوالی میںتفصیلات کے مطابق میانوالی میں گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے کے 30 گھنٹے بعد بھی ٹریک کی مرمت کا کام مکمل نہ ہوسکا۔
مرمتی کام کی وجہ سے کندیاں راولپنڈی سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ گزشتہ روز میانوالی میں خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھی جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔
خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جارہی تھی کہ مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔
کندیاں اسٹیشن سے امدادی کرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئی اور ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔