تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حکام کا مشہور سیلفی پوائنٹ بند کرنے کا حکم

ہنوئی : ویتنامی حکام نے ہنوئی میں واقع معروف ٹریک سائیڈ کیفیز کو حفاظتی خدشات کے پیش نظربند کرنے کا اعلان کردیا، جہاں سیاح آہستہ چلتی ٹرین سے کچھ انچ کے فاصلے پر بیٹھ کر شراب اور آئسڈ چائے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں فرانسیسی نوآبادیاتی دور میں تعمیر کیے گئے تاریخی ریلوے ٹریک کے اردگرد درجنوں کیفیز واقع ہیں جوویتنا کا دورہ کرنے والے سیاحوں اور سیلفی کے شوقین افراد کی پسندیدہ جگہ سمجھی جاتی ہے کو حکام نے بند کرنے کےلیےایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

دارالحکومت ہنوئی میں واقع ریلوے ٹریک پر آئسڈ چائے اور شراب سے لطف اندوز ہونے اور ٹرین گزرنے کے بعد آسٹریلوی سیاح نے لورا میٹزے کا کہنا تھا کہ مجھے یہ جگہ بہت پسند ہے، یہ پاگل پن ہے لیکن میں اب تک جتنی جگہوں پر سیاحت کےلیے گئی ہوں یہ ان سے بلکل مختلف ہے۔

لورا کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ حکام اسے کیوں بند کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ریلوے کو سنہ 1902 میں فرانسیسی نو آبادیاتی حکمرانوں نے تعمیر نے کروایا تھا جو ویتنام کے شمالی صوبوں میں مسافروں اور سامان کوزیادہ تر ہنوئی سے مشرقی شہر ہیفونگ ، لانگ سون ، لائی چی اور چین کی پہاڑی سرحد تک جانے کےلیے استعمال ہوتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب ٹرین شہر کےسینٹر میں داخل ہوتی ہے تو ٹریک گھروں اور دکانوں کے عقب سےگزرتا ہے اور دکاندار اور پٹڑیوں پر ٹہل رہے ہوتے ہیں، ویٹرز گاہکوں کو ناشتہ فروخت کرتے ہوتے ہیں جبکہ سیاح ریلوے لائن پر بیٹھے ہوتے ہیں جو ٹرین کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں سیاحوں کی بڑی تعدادمیں ٹریک سائیڈ کیفے سے گزرنے والی ٹرینوں کےساتھ سیلفیاں لینے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

ویتنام کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ اتوار کو ہنوئی کے ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ٹرین کو ہنگائی طور پر روکنا پڑا تھا تاکہ ٹریک پر موجود سیاحوں کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچایا جاسکے۔

مذکورہ واقعے کے اگلے ہی روز شہر کی گورننگ باڈی نے وزارت ٹرانسپورٹ کی درخواست پر حفاظتی خدشات کےپیش نظر ہفتے تک ٹریک سائیڈ کیفیز کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔

شعبہ سیاحت کے سرکاری عہدیدار نے منگل کے روز میڈیا ذرائع کو بتایا کہ ’ٹریک سائیڈ کیفیز بے شک سیاحوں کو راغب کرتے ہیں لیکن وہ کچھ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ نئی اور تخلیقی سیاحت کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے لیکن ان کو قانونی طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس سیاحوں کی ویتنام آمد میں 11 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ابتدائی 9 ماہ کے دوران 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد سیاحوں نے ویتنام کا رخ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ پرانے زمانے کا تنگ ٹریک ہے جسے فرانسیسی طرز پر بنایا گیا تھا جس کے باعث رواں برس فروری میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کےلیے ہنوئی کا دورہ کیاتھا تو انہیں سرحد پر رک کر ٹرین کے بجائے گاڑی سے آگے جانا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ کم جونگ ان شمالی کوریا سے ہنوئی کےلیے بذریعہ ٹرین سفر کا آغاز کیا تھا تاہم ویتنام کی سرحد پر ٹرین سے اتر گئے تھے اور گاڑی میں سفر کو آگے بڑھایا تھا۔

Comments

- Advertisement -