تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

روس اور ترکی کے درمیان تجارت دگنی ہو گئی

امریکا اور مغرب کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ترکی نے روس کے ساتھ تجارت کو دگنا کر دیا۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس اور ترکی کے درمیان تجارت میں100 فیصد اضافہ ہوا ہے تمام دباؤ کے باوجود تر کیے اور روس نے تجارت میں اضافہ کیا ہے۔

ترک وزیرخارجہ نےتوانائی کی بڑھتی قیمتوں کو تجارت میں اضافےکی وجہ قرار دیا ہے۔ دونوں ممالک تجارتی تبادلے کے حجم کو 100 بلین ڈالر سالانہ تک لے جانے کیلئے پرُعزم ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف آج ترکی کے اہم دورے پر پہنچ رہے ہیں جس میں تجارت کے ساتھ ساتھ بحیرہ اسود میں اناج کے ٹینکروں کے لیے محفوظ راہداری کے معاملے پر بات ہو گی۔

جنگی ماحول مین اناج کی لوڈنگ کے حوالے سے دونوں فریقین کو سیکورٹی خدشات ہیں۔ روس یوکرین کو ہتھیار لے جانے والے اناج کے ٹینکروں سے تشویش میں مبتلا ہے۔

Comments

- Advertisement -