ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

تجارتی خسارہ 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (02 فروری 2026): رواں مالی سال کے 7 ماہ میں درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ 22ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

ادارہ شماریات نے ماہانہ تجارتی اعداد و شمار جاری کردیے، جولائی تا جنوری درآمدات میں 9.42 فیصد اضافہ اور برآمدات میں 7.09 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں28.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا جنوری درآمدات کا حجم 40 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا، اس عرصے میں برآمدات کا حجم 18 ارب19کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔

جنوری 2026 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز جبکہ جنوری میں درآمدات کا حجم5ارب78کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس عرصے میں برآمدات کا حجم 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا اور ایک ماہ میں تجارتی خسارہ 28.53 فیصد کم ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 34.96 فیصد بڑھیں، ایک ماہ میں درآمدات میں 4.85فیصد کمی ہوئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ 37.17 فیصد بڑھ گیا

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں