اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ 37.17 فیصد بڑھ گیا ہے۔
ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق جولائی تا نومبر درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جولائی تا نومبر تجارتی خسارہ 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، نومبر میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 32.79 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 2 ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا، جولائی تا نومبر درآمدات میں 13.26 فیصد اضافہ ہوا اور حجم 28 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔
جولائی تا نومبر برآمدات 6.39 فیصد کم ہوئیں، برآمدات 12 ارب 84 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں، نومبر میں درآمدات 5 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ نومبر میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات 15.35 فیصد، ماہانہ بنیاد پر 15.80 فیصد گر گئیں، نومبر میں برآمدات 2 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں


