The news is by your side.

Advertisement

رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ میں تجارتی خسارے میں اضافہ

تجارتی خسارہ 10 ماہ کے دوران 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 16-2015 کے پہلے 10 ماہ کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات پر کنٹرول کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 6.68 فیصد زائد رہا۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران برآمدات میں 2 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 12.99 فیصد کمی واقع ہوئی۔

دوسری جانب ملکی درآمدات اس سال جولائی تا اپریل کے دوران ایک ارب 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 36 ارب 33 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔ اس طرح درآمدات میں 3.70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ جو 17 ارب 82 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا، رواں سال کے دوران ایک ارب 19 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 19 ارب ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس طرح تجارتی خسارے میں 6.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں