وزیراعظم کی عالمی رہنماوٗں سے ملاقاتیں، تجارت موضوع گفتگو -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی عالمی رہنماوٗں سے ملاقاتیں، تجارت موضوع گفتگو

نیویارک: وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے 70 ویں اجلاس کے موقع پرعالمی رہنماوٗں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی اور پاکستان کی جی ایس پی پلس ٹریڈ اور دیگر معاملات میں مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور جرمنی کے درمیان اس وقت 2.5 بلین امریکی ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہورہی ہے اور دنیا کے سے بڑے کوئلے کے ذخیرے تھر میں جرمنی کی مدد سے پراسیسنگ سے تجارت کے ہجم میں آنے والیے سالوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

دونوں رہنماوٗں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگوکی جس میں تجارت، توانائی، صحت، تعلیم ،زراعت اور آٹوموبائل انڈسٹری شامل ہیں۔

سویڈش وزیراعظم سے ملاقات


 

وزیراعظم نواز شریف نے سوڈیش وزیراعظم سٹیفن لوف وین سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ملاقات کے دوران سویڈش وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں معاونت کی۔

پاکستان اور سویڈن کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 439 ملین امریکی ڈالرہے اورتوقع ہے کہ آنےوالے سالوں میں اس حجم میں میں اضافہ ہوگا۔

نوازشریف نے اس موقع پر سویڈش کمپنیز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے میسر بہترین مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بھی پیشکش کی۔

دونوں رہنماوٗں نے تجارت، توانائی، تعلیم اور عالمی معاملات سے متعلق متعدد امورپر گفتگو کی۔

سری لنکن صدر سے ملاقات


 

وزیراعظم نے پاکستان کے دیرینہ حلیف ملک سری لنکا کے صدر میتھریپالا سری سینا سے بھی ملاقات کی اور گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات میں ان کی جماعت کی کامیابی پر انہیں مبارک بعد بھی دی۔

وزیراعظم نے اس یقین کا اظہارکیا کہ نئی حکومت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید قربت آئے گی۔

دونوں رہنماوٗں نے دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی جن میں دفاعی تعاون، تجارت کا فروغ، معاشی تعاون، عوام سے عوام کا رابطہ اور کھیل ثقافت میں تعاون شامل ہے۔

نواز شریف نےسری لنکن صدرکے ساتھ بھارت اورافغانستان سمیت خطے کے دیگرامورپربھی گفتگو کی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں