اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کن دکانداروں کو تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پہلے سے رجسٹرڈ دکانداروں کو تاجر دوست اسکیم میں نئے سرے سے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے جمعرات کو کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کے تحت تمام غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ریٹیلرز، ڈیلرز اور تمام دوکان داروں کو 30 اپریل 2024 تک رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

ترجمان کے مطابق تاجر دوست اسکیم تمام ریٹیلرز بشمول ٹائر ون ریٹیلرز کے لیے بھی ہے، تاہم پہلے سے رجسٹرڈ دکاندار کو تاجر دوست اسکیم میں نئے سرے سے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے اطلاق میں ناکامی، تحقیقاتی کمیٹی قائم

بجلی کے ماہانہ بلوں میں ادا کیا گیا انکم ٹیکس تاجر دوست اسکیم میں ادائیگی کے وقت ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں