The news is by your side.

Advertisement

تاجر برادری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ریلی نکالے گی

کراچی: ایف پی سی سی آئی کی جانب سے (آج) کشمیر یو ں کے حق میں ریلی نکالی جائے گی، انجینئر داروخان اچکزئی ریلی کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر داروخان اچکزئی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگو ں کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر تمام ٹریڈ باڈیز، چیمبرز اور ایسوسی ایشن سے اپیل کی کہ وہ 30 اگست 2019 کو 12بجے مقبو ضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے دفاتر کے اندرونی راستوں پر ریلیو ں کا اہتمام کرتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈ اپنے ہا تھو ں میں اٹھا ئیں۔

انا کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اپنے دفا تر اور websites کے جواب میں بینرز لگا کر اس کو کا میا ب بنا ئیں، پاکستان کی عوام کا کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی وقت کی ضرورت ہے۔

نکلو کشمیر کی خاطر: آج وزیر اعظم کی اپیل پر قوم یک زبان ہوگی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کشمیر پر بھارتی افواج کے ہاتھوں ہونے والے مظالم اور قتل و غارت گر ی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر داروخان اچکزئی نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے حق میں وہ تا جر بررادی کی ریلی کی سربراہی کریں گے جو کہ جمعہ کے دن 30اگست 2019 کو ٹھیک 12بجے فیڈریشن ہا ﺅس کراچی سے روانہ ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں