کراچی (16 اکتوبر 2025): ٹی ایل پی کی جانب سے کل جمعہ کو دی گئی ہڑتال کی کال کو مذہبی جماعتوں سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے مسترد کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کی مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے ٹی ایل پی کی جانب سے جمعہ کو دی گئی ہڑتال کی کال مسترد کر دی اور تحریک لبیک کی پُر تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے مظاہروں اور ہڑتالوں کو غیر مناسب قرار دے دیا۔
تاجر رہنماؤں، علمائے کرام اور مختلف اہم شخصیات جن میں صدر ایف پی سی سی آئی، تاجر رہنما عاطف اکرام شیخ، مولانا حق نواز اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے جاری بیانات اور پیغامات میں ٹی ایل پی کے مطالبات کو غیر ضروری اور طرز احتجاج کیلیے مقام کے چناؤ کو نامناسب قرار دے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر بلا جوازاعتراض، روڈ بلاک اور جلاؤ گھیراؤ عوام دشمن عمل ہے، جب کہ ہڑتال سے ہمارا شدید نقصان ہوتا ہے۔ ملک کی تاجر برادری کسی ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گی اور کل تمام کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
پنجاب حکومت کا انتہا پسند جماعت سے متعلق غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


