قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور کی تحصیل چونیاں میں تیزرفتار ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب میں چونیاں کے علاقے الہٰ آباد میں موٹرسائیکل سوار اپنی بیٹیوں کو اسکول چھوڑنے جارہاتھا کہ تیزرفتارویگن نے موٹرسائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں 2 بہنیں جان کی بازی ہارگئیں۔
حادثے میں والد اورایک بہن زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی جس کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔
مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق
یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے لاہور میں مال روڈ شاہراہ قائداعظم پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔
ریسکیو اہلکاروں نے 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں فرقان نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاتھا۔