ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

درگاہ سیہون شریف، زائرین کی بس کو حادثہ، 8 جاں بحق 30 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : درگاہ سیہون شریف سے واپس آنے والی زائرین کی بس بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 زائرین جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق درگاہ سیہون شریف سے زائرین کو لانے والی بس سامنے سے آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ریسکیو ادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کا شکار بنے والی بس کے مسافروں کو چانڈ کا اسپتال منتقل کیا جہاں 8 زائرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے جب کہ 30 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے نواحی علاقے حیدر بروہی کے رہائشی افراد سہیون شریف کی درگاہ سے زیارت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار بس کے سامنے آگیا جسے بچانے کی کوشش میں بس الٹ گئی۔


 درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملہ،76افراد شہید، 250 زخمی


پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے کیوں کہ بس اسکوٹر سے نہیں ٹکرائی اور بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

خیال رہے درگاہ سیہون شریف صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی آکری آرام گاہ جہاں ان کے مریدین ، معتقدین اور زائرین کا تانتا بندھا رہتا ہے اور لوگ دور دراز علاقوں سے اس اللہ ولی کے مزار کی زیارت کو آتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں