منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ڈی آئی خان، مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم 6 مسافر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: یارک کے مقام پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے جب کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی مسافر بس سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے 6 مسافر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم اتنا شدید تھا کہ مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار 6 مسافر جاں بحق اور دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ادارے کو طلب کر کے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے اور زخمی و ہلاک ہونے والے مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں تا ہم ابتدائی طور پر خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 مسافروں کی لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ 7 زخمی مسافروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں 3 مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں