منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

بھکرمیں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق 32 مسافرزخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بھکر: جھنگ روڈ پرخوفناک ٹریفک حادثے میں سات افراد جاں بحق جبکہ بتیس سے زائد مسافرزخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ بھکر میں بس اورموٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ ساجدہ، اظہر علی، صائمہ اوراسد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچ کردم توڑ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بھکر موقع پر پہنچ گئے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی میتوں اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں