site
stats
پاکستان

اسلام آباد: تیز رفتاری کے سبب حادثہ، تین افراد جاں بحق

اسلام آباد: محل پور کے علاقے میں بارش سے ہونے والی پھسلن کے باعث تیزرفتارویگن الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اورچارزخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوراً بعد پولیس اورریسکیو ون کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، زخمیوں کو پولی کلینک اورپمزہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں ڈرائیوراور دومسافر شامل ہیں۔ حادثے کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا گیا۔

ملک کے بالائی اورمیدانی علاقوں میں موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top