پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ٹریلر اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

واشک: سرچشمہ کے مقام پر ٹریلر اورگاڑی میں خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 شدید زخمی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق واشک میں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اورجاں بحق افراد کا تعلق بسیمہ سے بتایا جا رہا ہے، زخمیوں کو سول اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے نیو سبزی منڈی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں خاتون 3 سالہ بچے سمیت جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق خاتون کی شناخت 45 سالہ خورشیدہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچے کی شناخت 3 سالہ ذوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر کینٹ روڈ پر بھی دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں چار نوجوان زخمی ہوگئے جب کہ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ایک گاڑی کا انجن نکل کر سڑک پر دور جا گرا اور گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی فٹ پاتھ کے قریب جا کر رکیں جب کہ دوسری گاڑی کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب عمارت میں خوفناک آتشزدگی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں