تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 25 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں شتیال کے قریب شاہراہ قراقرم پر خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

وزیر اطلاعات و نشریات گلگت بلتستان فتح اللہ خان کے مطابق شاہراہ قراقرم پر مسافر بس اور کار آپس میں ٹکرا کر کھائی میں جاگریں، بس میں 45 افراد سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ٹریفک حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے یوئے ریسکیو آپریشن کے لیے تمام تر دستیاب وسائل استعمال کرنے کے احکامات جاری کر دیے جبکہ انتظامیہ، محکمہ صحت، ریسکیو و دیگر متعلقہ اداروں کو متاثرین کی مدد کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کی جانیں بچانے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ہنگامی رسپانس کی بہتر کوآرڈینیشن اور نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے۔

خالد خورشید نے ضرورت پڑنے پر ضلع گلگت سے ڈاکٹرز و طبی عملہ بھجوانے کی ہدایت کر دی اور ڈی سی دیامر کو عملے کے ساتھ فوری جائے وقوع پہنچنے کا کہہ دیا۔

Comments