پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

آج اور کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ٹریفک پولیس نے آج اور کل راستوں کی بندش کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آج اور کل راستوں کی بندش کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی۔

جس میں کہا ہے کہ آج مختلف سڑکیں ٹریفک کے لیے جزوی طور پر بند رہیں گی، جبکہ متعدد شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 8 دسمبر کو دن 11 سے 12 بجے اور 9 دسمبر کو رات 9 سے 10 بجے تک شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا لوڈ بڑھنے کا امکان ہے۔ فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے ان راستوں میں شامل ہیں جہاں ٹریفک معمول سے زیادہ رہے گا۔

ایڈوائزری میں کہنا تھا کہ ایگزیکٹو چوک (ایکسپریس چوک) اور میریٹ گیٹ ریڈ زون کے لیے بند رہیں گے۔ شہریوں کو ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا روڈ، نادرا چوک اور مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے کا استعمال کریں۔

اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے زیرو پوائنٹ سے سری نگر ہائی وے اور پھر نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔

مری اور بارہ کہو سے آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ روڈ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ اہلکار مختلف مقامات پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود رہیں گے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں