ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ٹریفک چالان اور موقع پر جرمانہ وصولی، حادثات پر کم عمر ڈرائیور کے والدین پر مقدمہ ہوگا!

اشتہار

حیرت انگیز

(13 جنوری 2026) ٹریفک چالان میں چھوٹ دینے اور جرمانوں کے علاوہ حادثات کے مرتکب نوجوانوں کے والدین کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

ٹریفک حادثات بعض اوقات انتہائی سنگین ہوتے ہیں جو کسی بھی ہنستے بستے گھر کو اجاڑ دیتے ہیں۔ ان کی وجوہات میں زیادہ تر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، کم عمر نوجوانوں کا گاڑیاں ڈرائیو کرنا ہوتا ہے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ ریاست کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حکم دیا ہے کہ آئندہ ٹریفک جرمانوں پر کوئی چھوٹ نہ دی جائے۔ اگر کوئی بھی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے تو مالک کے بینک اکاؤنٹ سے خودکار طور پر جرمانے کی رقم کٹ جائے اور یہ انتظام گاڑی کی رجسٹریشن کے وقت مالک کے بینک اکاؤنٹ سے لنک کر کے کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریونت ریڈی نے حیدرآباد دکن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی رفتار کے مطابق جرمانے لگائے جاتے ہیں، لیکن ڈسکاؤنٹ دے کر یہ جرمانے کم کر دیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے حادثات بڑھ رہے ہیں، یہ طریقہ ختم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ملک میں ہر منٹ میں ایک ٹریفک حادثہ اور ہر تین منٹ میں ایک انسانی جان ضائع ہوتی ہے۔ والدین کی جانب سے کم عمر بچوں کو گاڑیاں دینا اور ڈرائیوروں کا شراب پی کر گاڑیاں ڈرائیو کرنا حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ اگر حادثات میں نوجوان ملوث ہوں، تو ان کے والدین کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

کراچی میں ایک اور چوری شدہ موٹر سائیکل کا چالان مالک کو موصول

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں