(13 فروری 2026): چالان ہونے پر پریشان موٹرسائیکل سوار شہری دل کا دورہ پڑنے سے ٹریفک اہلکاروں کے سامنے ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ گجرات میں پیش آیا، طاہر بیگ نامی موٹرسائیکل سوار شہری کو ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پرانے 15 آفس کے سامنے روکا، ہیلمٹ نہ پہننے پر متوفی کا 2 ہزار روپے کا چالان کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق چالان پر موٹرسائیکل سوار پہلے منتیں کرتا رہا اور پھر چکرا کر زمین پر گر گیا، ریسکیو عملہ نے اس کو عزیز بھٹی اسپتال منتقل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی
دسمبر 2025 میں دادو میں عدالتی احاطے میں ایک نوجوان دل کے دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ متوفی عبدالواحد اپنے بھائی کی ضمانت کیلیے فورٹ ایڈیشنل سیشن عدالت دادو آیا تھا۔
عدالت نے بھائی کی ضمانت مسترد کی جس کے بعد عبدالواحد کی حالت خراب ہوگئی، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں پہنچنے پر نوجوان نے دم توڑ دیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


