تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

نومولود کو اگلی سیٹ پر بٹھانا جرم قرار، سعودی محکمہ ٹریفک کی وضاحت جاری

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے نومولود کو پیسنجر سیٹ پر گود میں لیکر بیٹھنے کو خلاف ورزی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کی جانب سے نومولود بچوں کی دوران سفر سلامتی کےلیے بھی قوانین وضح کیے گئے ہیں جن پر عمل درآمد نہ کرنا قابل سزا جرم ہے۔

محکمہ ٹریفک سے شہری نے سوال کیا کہ کیا پیسنجر سیٹ پر بیٹھنے والا شخص نومولود کو اپنی گود میں لیکر بیٹھ سکتا ہے؟ جس پر محکمہ ٹریفک نے نومولود بچوں کو اگلی سیٹ پر بٹھانے کو سخت خلاف ورزی قرار دیا۔

محکمے کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں کو اگلی سیٹ پر بٹھانا ایک تو خلاف ورزیِ قانون ہے دوسرا اگلی سیٹ پر بیٹھنا نومولود بچوں کےلیے خطرناک ہے اور کسی حادثے کے نتیجے میں ان کی جان جانے کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

محکمے نے کہا کہ بچوں کو پچھلی سیٹ پر بے بی چیئر پر بٹھانا چاہیے جو بچوں کےلیے مخصوص کی گئی ہے اور اگر ان کی مسلسل نگرانی مقصود ہے تو پیسنجر خود پچھلی سیٹ پر جاکر بیٹھ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -