تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

رمضان المبارک میں ٹریفک جرمانے نصف

عجمان پولیس نے رمضان المبارک کے احترام میں ٹریفک جرمانے نصف کرنے کا اعلان کردیا‘ نصف جرمانے پہلی رمضان سے نافذ العمل ہوں گے۔

عجمان پولیس کے کمانڈر ان چیف شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں جرمانوں کی شرح نصف کردی جائے گی اور ان نرخوں کا اطلاق 21 مئی سے کیے گئے جرمانوں پر بھی کیا جائے گا۔

پولیس چیف کے مطابق تمام تر جرمانوں کی نصف رقم واپس کردی جائے گی ماسوائے ان کے جنہوں نے سرخ سگنل کی خلاف ورزی کی ہو‘ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی ہو اور وہ گاڑیاں جن کے مالکان نے شور مچانے اور اسپیڈ بڑھانے کے آلات اپنی گاڑیوں میں نصب کررکھے تھے وہ اس پیکج سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔


ہائپر لوپ سے دبئی تا ابوظہبی سفر صرف 12 منٹ میں


رقم کی واپسی کا عمل عجمان پولیس کی ایک اسمارٹ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کیا جائے یا پھر وزارتِ داخلہ کے منظور کردہ رقم واپسی کے طریقہ کار کے تحت‘ فی الحال اس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

شیخ سلطان کا کہنا ہے کہ جرمانوں میں کمی کا فیصلہ عوام کو زیادہ سے زیادہ جرمانے ادا کرنے کی جانب راغب کرنے اور پولیس کی جانب سے عوام کو ایک ریلیف فراہم کرنے کے خیال کو پیشِ نظر کیا گیا ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -