The news is by your side.

Advertisement

شاہراہ فیصل پرریلوے ٹریک کی مرمت، شدید ٹریفک جام

کراچی: شہرقائد کی سب سے مصروف سڑک شاہراہ فیصل پرریلوے ٹریک پرمرمتی کام کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہورہی ہے، مرمتی کام آج دوپہرتک ختم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ جنکشن سے سی او ڈی جانے والے ریلوے ٹریک پر مرمتی کام گزشتہ رات سے جاری ہے۔

شاہراہ فیصل پرمرمتی کام کے باعث ڈرگ روڈ سے ائیرپورٹ تک سڑک کا ایک ٹریک ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث کارساز، ڈرگ روڈ، اسٹارگیٹ، ملیراورکالابورڈ پربد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

ٹریفک پولیس شہریوں کی متبادل راستے کی جانب رہنمائی کررہی ہے تاہم ہیوی ٹریفک لوڈ کے سبب شاہراہ فیصل اوراطراف کی سڑکوں پرتاحال شدید ٹریفک جام ہے۔

ریلوے ٹریک کی ممرمت کا کام آج دوپہرتک اختتام پذیرہونے کا امکان ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں