ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

تھر سے چلنے والے مظاہرین کراچی پہنچ گئے، ٹریفک کا نظام درھم برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ بچاؤ تحریک کی احتجاجی ریلی کے باعث شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھر سے پیدل چلنے والا لانگ مارچ کے شرکاء پریس کلب جانےکے لیے نمائش پہنچے تو پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت پریس کلب جانے والے سڑکیں بند کردیں۔

سڑکوں پر رکاوٹیں ہونے کے باعث روزانہ شام کے وقت ہونے والا ٹریفک کا دباؤ مزید بڑھ گیا اور صدر، ریگل، ایمپریس مارکیٹ، برنس روڈ سمیت ایم اےجناح روڈ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

t-1

اسی طرح کراچی نمائش سے لیاقت آباد جانے والے ٹریک پر بھی شدید ٹریفک جام ہوا جس کے باعث جہانگیر روڈ، گرومندر، ناظم آباد، گل بہار، شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام ہوا۔

شرکاء نے 32 روز قبل تھر سے اندرونِ سندھ میں ناقص انتظامات اور شکایات حل نہ ہونے پر لانگ مارچ کا اعلان کیا اور گزشتہ روز قافلہ شاہراہ فیصل سے شہر قائد میں داخل ہوا تو پوری شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

متاثرین کا مطالبہ ہے کہ تھر سمیت سندھ کی صورتحال بہتر بنانے میں حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں، اس لیے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے لانگ مارچ کیا۔

traffice-2

دوسری جانب انتظامیہ نے متوقع احتجاجی مظاہرے کو مدنظر رکھتے ہوئے پریس کلب اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والے راستوں کو بند کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں