جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

آج کون کون سے راستے بند ہوں گے ؟ پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران راستوں کی بندش کے حوالے سے شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے، اس دوران شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ کرکٹ ٹیموں کی نقل و حرکت اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک ہوگی۔ میچ کے دوران 310 ٹریفک افسران و اہلکار مختلف مقامات پر تعینات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

ٹریفک پولیس نے راستوں کی بندش کے حوالے سے کہا کہ مارگلہ روڈ سے کھنہ کی جانب جانے والے شہری فیصل ایونیو، بلیو ایریا، کلب روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔

مزید پڑھیں : 20 سے 24 اکتوبر تک کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

اسی طرح جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور ترنول جانے والے شہری فیصل ایونیو سے ایف ٹین والا روڈ استعمال کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ راولپنڈی صدر سے اسلام آباد آنے والے شہری پشاور موڑ سے سری نگر ہائی وے استعمال کریں، جبکہ آئی جے پی روڈ سے آنے والے شہریوں کو سبزی منڈی روڈ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور کوشش ہے کہ میچ کے دوران کسی بھی شہری کو غیر ضروری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں