تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ، ٹریفک پلان جاری

کراچی: شہر قائد میں 18 اکتوبر بروز اتوار اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جانب سے مزارِ قائد کے عقب میں‌ واقع باغ جناح میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

جلسے کی وجہ کون سی سڑکوں پر عام گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا اور ٹریفک کے نظام کو کس طرح کنٹرول کیا جائے گا اس حوالے سے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس سیکشن کی جانب سے جاری ہونے والے پلان میں بتایا گیا ہے کہ نمائش آنے والے راستوں کو تین ہٹی اور جمشید روڈ سے بند کردیا جائے گا، عام گاڑیوں کو یہاں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جیل چورنگی اور جمشید روڈ سے آنے والے گاڑیوں کو سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ شاہراہ قائدین پر سفر کرنے والوں کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ناظم آباد سے گرومندر آنے والی سڑک پر عوامی ٹرانسپورٹ اور بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا جبکہ یونیورسٹی روڈ پر چلنے والے ٹریفک کو شہید ملت کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

بڑی گاڑیوں کو ناظم آباد سے تین ہٹی اور گرومندر کی طرف آنے کی اجازت نہیں ہوگی، انہیں سائٹ ایریا سے دس نمبر اور پھر سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

حیدرآباد سے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنان ریلی کی صورت میں واٹرپمپ سے ہوتے ہوئے تین ہٹی پہنچیں گے، ضلع وسطی میں شرکا کی پارکنگ کا انتظام نشتر روڈ اور طائی کراٹے گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ سے آنے والے شرکاء کو اپنی گاڑیاں پاک کالونی، گارڈن چوک اور صدر دواخانے کے پاس کھڑی کرنے کی اجازت ہوگی، اسی طرح ضلع جنوب سے آنے والوں کی گاڑیاں شاہراہ قائدین، شاہراہ فیصل اور خداد انڈر بائی پاس کے پاس پارک کی جائیں گی۔

محکمہ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے جاری کردہ پلان پر عمل کریں۔

Comments

- Advertisement -