کراچی: جش ولادت النبی ﷺ کی ریلیوں اور جلوسوں کے پیش نظر پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کل کراچی سمیت ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا اس ضمن میں کراچی ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری متبادل ٹریفک پلان کے مطابق ایم اے جناح روڈ کو جلوس کے پیش نظر بند کیا جائے گا جس کے باعث کھارادر، ڈینسو ہال، جامعہ کلاتھ، سعید منزل، ٹاؤر کی طرف جانے والے راستوں پر ٹریفک کی روانی مکمل بند رہے گی۔
نماز جمعہ کے بعد میمن مسجد سے مرکزی جلوس برآمد ہوگا جو ایم اے جناح روڈ ، تبت سینٹر، ریگل چوک اور شاہراہ لیاقت سے ہوتے ہوئے آرام باغ پہنچ کر اختتام پذری ہوگا۔
بعد ازاں 3 بجے دوپہر میمن مسجد سے ایک اور جلوس برآمد ہوگا جو ایم اے جناح روڈ ، تبت سینٹر اور نمائش سے ہوتے ہوئے نشترپارک پر اختتام پذیر ہوگا۔
مکمل متبادل ٹریفک پلان دیکھیں