تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی میں فائرنگ: ڈی ایس پی ٹریفک اورکانسٹیبل شہید

کراچی: شہر ِقائد کے علاقے عزیز آباد میں ڈسڑکٹ سپرٹنڈنٹ پولیس (ٹریفک )کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور ان کا ڈرائیور کانسٹیبل سلطان شہید ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ عزیزآباد میں ڈی ایس پی ٹریفک حنیف کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی‘ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی پر 15 سے 20 بلٹ فائر کیے گئے ہیں۔

traffic Police
شہید ڈی ایس پی حنیف کی یادگار تصویر

فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی حنیف موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ گاڑی میں ساتھ ہی موجود ڈرائیور کم گن مین سلطان زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


پولیس کانسٹیبل محمد خان شہید ایک زخمی


گزشتہ ماہ جولائی میں کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے ڈیوٹی کی انجام دہی میں مشغول ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر کے باآسانی فرار ہوگئے۔

فائرنگ کی زد میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار محمد خان موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کہ 2پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ گزشتہ سال بھی کئی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا‘ اس سلسلے میں پولیس نے متعدد گرفتاریاں بھی کی ہیں۔


فائیو اسٹار چورنگی پر فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق


رواں ماہ سندھ پولیس نے شہر ِقائد میں کارروائی کرتے ہوئے شعیب نامی کرائے کے قاتل کو گرفتار کیا تھا جس نے تفتیش کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار اور خاتون سمیت چار افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

وزیرِ داخلہ سندھ سہیل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو سے فوری طورپر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل اے آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تعاقب کے بعد حملہ کیا‘ انہوں نے آگے سے حملہ کیا ۔ ان کے مطابق جائے وقوعہ سے جائےوقوع سےنائن ایم ایم کی گولیوں کے 18 خول ملے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -