بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو واشنگ الاؤنس کتنا ملتا ہے؟ جان کا حیران رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: رپورٹ: اشوک شرما:  سندھ کے شہر حیدرآباد کے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے واشنگ الاؤنس 100 روپے سے بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے 463 ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہیں جو شہر کے چوراہوں، بازاروں اور سڑکوں پر ڈیوٹی کے دوران سفید وردی پہنے دھوئیں اور گرد و غبار کی زد میں رہتے ہیں اس لئے روز وردی بدلنا مجبوری ہے۔

شہر میں گردو غبار کی وجہ سے اہلکاروں کی سفید وردیاں جلد گندی جاتی ہوں جسے انہیں روز ہی ڈرائی کلینر کو دینا پڑتا ہے۔

- Advertisement -

حکومت کی جانب سے ہر مہینے واشنگ الاؤنس سو روپے دیتی ہے جبکہ ڈرائی کلینر ایک روز ہی وردی دھونے کے سو روپے وصول کرتے ہیں۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ وردی دھلوانے پر ہمیں مہینہ کم سے کم پندرہ ہزار روپے دیے جانے چاہئیں۔

ٹریفک اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر وردی روز تبدیل نہیں کریں گے تو بری لگتی ہے روز دھوئیں اور گردو غبار میں رہتے ہیں اس لیے روز وردی بدلنا ہماری مجبوری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں