The news is by your side.

Advertisement

سلامِ شہدا ریلی: متبادل ٹریفک روٹس جانیے

کراچی: شہر قائد میں پیپلز پارٹی آج سانحہ کارسازکی یاد میں سلامِ شہدا ریلی نکال رہی ہے ، جس کے سبب ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹس کا پلامن جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آج محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی آمد کے موقع پر ریلی میں ہونے والے دھماکوں میں شہید ہونے والے 180سے زائد شہدا کی یاد میں ریلی نکال رہی ہے جس کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی ریلی بلاول ہاؤس کلفٹن سے برآمد ہوگی اور ٹاور سے بھٹو خاندان کے گڑھ لیاری اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی شاہراہ فیصل کی جانب جائے گی جہاں کارساز کے مقام پر مرکزی تقریب ہوگی، یہ روٹ کل 22 کلومیٹر کا ہے۔

اس موقع پر پولیس کی جا نب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظام کیے گئے ہیں اور ریلی کے روٹس کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کے لیے پولیس کی جانب سے متبادل روٹس جاری کیے گئے ہیں بالخصوص ایئرپورٹ جانے والے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن

route

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں