پیر, اکتوبر 5, 2026
اشتہار

شہری ویڈیو بنائیں اور۔ ۔ ۔ ۔ ۔ موٹروے پولیس نے عوام سے اپیل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شہریوں سے موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق مسافر گاڑیوں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں اس کی تصویر یا ویڈیو بنا کر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جا سکتی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کی ویڈیو یا تصویر حاصل کرنے کے بعد اسے کیو آر کوڈ اسکین کرکے موٹروے پولیس کو ارسال کریں، تاکہ خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور شاہراہوں پر خلاف ورزیوں کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں۔

Motorway

موٹروے پر کون سی ٹرانسپورٹ کی انٹری بند؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں