وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس لےلیا، ایڈیشنل آئی جی سے شہریوں سے ہونیوالی لوٹ مار کی رپورٹ طلب کرلی۔
کراچی میں کئی جگہوں پر احتجاج کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا تھا، جس کے بعد وہاں گاڑیوں میں پھنسے افراد سے لوٹ مار کی خبریں بھی میڈیا پر آئی تھیں، ٹریفک میں پھنسے افراد سے لوٹ مار کی میڈیا رپورٹس پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
ناظم آباد میں احتجاج کے باعث ٹریفک جام، ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کردی
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ انتظامیہ احتجاج قانونی دائرے میں کرنے کی اجازت دے، سڑکیں بند کرنے سے عوام کو تکلیف ہوتی ہے۔
انھون نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ ناظم آباد میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئےضروری اقدامات کرے، ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام خود فیلڈ میں موجود رہیں۔