site
stats
پنجاب

لاہورمیں ٹریفک وارڈن نے ایمبولینس کا چالان کردیا

لاہور: لاہورمیں ایک ٹریفک واڑدن نے ایمرجنسی ڈیوٹی پرمعمورایمبولینس کوروک کراس کاچالان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیمپس پل پرایمرجنسی میں جاتی ہوئی ایدھی ایمبولینس کو ٹریفک وارڈن نے روک لیا۔

ٹریفک وارڈن کا موقف تھا کہ ڈرائیورنے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی جس پرچالان لازمی ہے جس کی مالیت 300 روپے ہے۔

ایدھی ایمبولنس کے ڈرائیورنے وارڈن سے درخواست کی کہ اسے ایمرجنسی میں سروسز اسپتال طلب کیا گیا ہے جہاں سے اسے ایک مریض کو جناح اسپتال منتقل کرنا ہے۔

ایمبولینس ڈرائیورنے وارڈن سے درخواست بھی کی کہ مریض کی حالت نازک ہے لہذا چالان میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اسے جانے دیا جائے تاہم وارڈن نے اس کی ایک نہ سنی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top