تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سانحہ مچھ، ڈی سی کچھی اور ڈی پی او کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کوئٹہ: سانحہ مچھ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی اور ڈی پی او کو عہدے سے ہٹادیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مچھ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی اور ڈی پی او کو فوری عہدے سے برطرف کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی کو فوری طور پر ایس این جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ جام کمال نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں افسران کو ہٹانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: سانحہ مچھ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم

وزیر اعلیٰ نے مچھ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مچھ میں گیارہ کان کنوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کان کنوں کے قتل پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ سمیت کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ، لواحقین نے وزیراعظم کے پہنچنے تک لاشوں کی تدفین نہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -