The news is by your side.

Advertisement

سانحہ 18 اکتوبر، شہدائے پی پی کی قربانیوں پر فخر ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی :‌ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب سے سانحہ 18 اکتوبر سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سانحہ 18 اکتوبر کے شہداء کی بارویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سانحہ 18 اکتوبر کے لواحقین کے ساتھ ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ آج سے بارہ سال قبل 18 اکتوبر 2007 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیربھٹو کی وطن واپسی پر ہونے والے دھماکوں میں 177 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

سانحہ کارساز کو 12 برس بیت گئے، قاتل کون تھا، سازش کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، تفتیش میں آج تک کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کا اعزاز پانے والی محترمہ بے نظیر بھٹو آٹھ سال کی جلا وطنی ختم کر کے اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سات کو کراچی ائیر پورٹ پہنچیں تو ان کا فقید المثال استقبال ہوا۔

عوام کا ایک جم غفیر محترمہ کے استقبال کے لیے موجود تھا، بے نظیر بھٹو کو پلان کے تحت کراچی ائیر پورٹ سے بلاول ہاؤس جانا تھا لیکن جیالوں کے ٹھاٹھے مارتے سمندر نے مختصر سے فاصلے کو انتہائی طویل بنا دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں