تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب میں افسوسناک حادثہ، دلہا دلہن جاں بحق

ریاض: سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان میں ہروب کمشنری کے پہاڑی علاقے میں گاڑی کھائی میں‌ جاگری جس کے نتیجے میں دلہا دلہن جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق نوبیاہتا جوڑا شادی کی تقریب کے بعد ہوٹل جارہا تھا کہ پہاڑی علاقے میں گاڑی پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دلہا دلہن جاں بحق ہوگئے۔

دلہا دلہن کے قریبی رشتہ دار جمعان الھروبی نے بتایا کہ کرونا وبا کی وجہ سے شادی ملتوی ہوگئی تھی، چند روز قبل  ہی نئی تاریخ طے کی گئی تھی اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں افراد شریک ہوئے، رات کے وقت دونوں شادی ہال سے ہوٹل کے لیے گاڑی میں روانہ ہوئے، شادی ہال ہروب کمشنری کے ایک پہاڑ پر واقع ہے، دونوں طریق الفقارہ نامی پہاڑی راستے سے روانہ ہوئے۔

جمعان الھروبی کے مطابق دلہا دلہن کو چند دن ہوٹل میں قیام کرنا تھا، راستے میں گاڑی پھسل کر دشوار گزار پہاڑی ڈھلوان میں گر گئی۔

الھروبی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع، ہلال احمر کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور پہاڑی ڈھلوان سے دلہا دلہن کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

Comments

- Advertisement -